Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوشت لے جانے کے شبہ میں ٹرک نذر آتش

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی ریاست اوڈیشہ میں گوشت لیجانے کے شبہ میں مشتعل ہجوم نے ٹرک کو آگ لگا دی۔ یہ واقعہ ضلع گنجم میں پیش آیا ۔ ٹرک بھونیشور سے آندھرا پردیش جارہا تھا۔ ٹرک کے خراب ہونے پر ڈرائیور اور کلینر نے کرین طلب کی تو سڑک پر خون پھیل گیا۔ یہ خبر ملتے ہی ہندوانتہاپسند تنظیموں کے کارکن جمع ہوگئے اور ٹرک کو الٹ دیا ۔ مشتعل افراد نے اسے آگ لگا دی اور شاہراہ بلاک کردی۔ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

شیئر: