Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے رہنما و قاسم خان سوری کے اعزاز میں تقریب

ام علی بڈانی ۔ طائف

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما وبلوچستان پی ٹی آئی کے سابق صدر قاسم خان سوری طائف آئے تو انکے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور دیگر شخصیات نے الباحہ ، جدہ، طائف اور دوسرے شہروں سے شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے رہنما ڈاکٹر زمان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی پاکستان کو مسائل کے گڑھ سے نکال سکتے ہیں۔ عمران خان ملک و قوم کیلئے درد دل رکھتے ہیں۔ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہوکر رہیں گے۔ مہمان خصوصی قاسم خان سوری نے کہا کہ تقریب میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ سمجھتا ہوں آج ہمارے لیڈر عمران خان کا مشن پورا ہوا کیونکہ وہ چاہتے ہیں نوجوان آگے بڑھیں اور پاکستان کے مظلوم عوام کو انصاف دلائیں کیونکہ موجودہ دور حکومت میں امیر، امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نئی نسل میں سیاسی شعور پیدا کیا ۔ آج عوام جان گئی کہ دھرنے کے کیا فوائد ہیں۔ آنے والا وقت عمران خان اور نوجوانوں کا ہے۔ مہمان خصوصی قاسم خان سوری نے کہا کہ نوجوان ہماری پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ ریاض احمد بڈانی نے کارکنوں کا صحافیوں سے تعارف کرایا۔ تقریب کے آخر میں ملکی ترقی و کامرانی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔ تقریب میں ڈاکٹر زمان خان ، حسام خان، خرم شہزاد، ظفر اقبال، آصف کھوسہ ، محمد رفاق، وقار منیر، ذیشان قریشی، چوہدری سرفراز احمد، عمران بھٹی، علی خان ، عبدالغنی کھوسہ کے علاوہ بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔

شیئر: