Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکزی خاتون وزیر کے ساتھ بدتمیزی

لکھنؤ(ایجنسیاں) ریاست اتر پردیش میں مرکزی وزیر انو پر یا پٹیل کیساتھ ہلڑبازی اور بدتمیزی کرنے پر 158 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ۔ پیر کو ذرائع ابلا غ کی رپورٹس کے مطابق اپنا دل پارٹی کی رہنما اور وزیر مملکت برائے صحت پارٹی کارکنوں کے ہمراہ روڈ شو پر تھیں کہ اسی دوران ان کا مخالف مقامی آزاد امیدوار وینود دوبے کے حامیوںسے آمنا سامنا ہوگیا جنہوں نے اپنا دل پارٹی کی رہنما اورمرکزی وزیر کی پارٹی کے کارکنوں سے بد تمیزی اور ہلڑ بازی کی جس کے بعد انو پریا پٹیل نے مقامی انتظامیہ اورپولیس پر نکتہ چینی کی اورکہا کہ یہ واقعہ ان کی جماعت کیخلاف سازش ہے تاہم پولیس نے وینود دوبے اور ان کے 157 حامیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ یہ مقدمہ رانی گنج پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ۔

شیئر: