Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی اے چیمپئنز لیگ کا آغاز

رستم علی - ریاض
ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنی نوعیت کے منفرد ایونٹ چیمپئنز لیگ کے دوسرے سیزن کا آغازکر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن اور کرکٹ سعودی انٹرنیشنل اکیڈمی کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاح آر سی اے کے چیف ایگزیکٹیو محمدندیم بابر نے کیا۔ چیمپئنز لیگ میں 6 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گاآر سی اے کے تمام رجسٹرڈ کلبوں کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل پولز میں سے انتخاب کے ذریعے ٹیموں کی تشکیل کی گئی۔ حتمی کھلاڑیوں کا ا اعلان ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کیا۔یہ ٹیمیں الخرج کنگز،حریمالہ گلیڈی ایٹرز،ہائیر ٹائیگرز، درعیہ ڈولفنز،دراب لائنز اورمجمہ یونائیٹڈ کے ناموں سے لیگ میں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں زبر دست جوش خروش دیکھا گیا۔ابتدائی رائونڈ کے میچوں میںحریمالہ گلیڈی ایٹرز،ہائیر ٹائیگرز اور مجمہ یونائیٹڈ نے فتوحات سمیٹیںجبکہ الخرج کنگز، درعیہ ڈولفنزاور دراب لائنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق الخرج کنگز اورمجمہ یونائیٹڈ کے درمیان ہو نے والے افتتاحی میچ میں یاسف اور امجد کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت مجمہ یونائیٹڈ نے الخرج کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے الخرج کنگز کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا۔بلال وانی نے43 گیندوں پر 51 رنز اور کپتان ندیم بابر نے37 گیندوں پر 35 رنزا سکور کیے۔ مڈل آرڈر بیٹنگ رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں لڑکھڑا گئی اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 120 رنز ہی سمیٹ سکی۔ منور نے22 رنز بنائے ۔ یاسف نے3 جبکہ امجد نے2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کامرا ن نے1 وکٹ اپنے نام کی۔ جواب میںمجمہ یونائیٹڈ نے3 وکٹوں کے نقصان پر 16 اوورز میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔ امجد نے 38 گیندوںپر شاندار76 رنز بنائے۔ یاسف نے 33 اور آصف نے 40رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔غلام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ امجد علی کوآل راؤنڈ کارکردگی کے لئے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
حریمالہ گلیڈی ایٹرز نے دراب لائنز کو1 5 رنز سے مات دی۔ اسٹار کھلاڑی عبدالوحید کی شاندار سنچری سے تقویت حاصل کرتے ہوئے حریمالہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 205رنز کا مجموعہ پوسٹ کیا۔ عبد الوحید نے 60 گیندوں پر 105 رنز بنائے۔ عبدالقادر 31 اور عدنان 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ثاقب نے2 جبکہ متین اور ابو بکر نے 1، 1کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ جواب میںدراب لائنز کے ناصر عباسی 28 اور عدیل 40 اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن مڈل آرڈر ناکام رہی۔ ماجد نے 33 رنز بنائے۔4 کھلاڑی عبدالقادر کا نشانہ بنے۔ سمیع اللہ نے2 جبکہ افتخار، الامین، زین اور عمران نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ عبدالوحید کو شاندار سنچری اسکور کرنے پرمین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

شیئر: