Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی فوج میں ملیشیا کی شمولیت پر امریکی اعتراض

واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ نے عراقی افواج میں ’’الحشد الشعبی‘‘ملیشیا کو شامل کرنے کے پارلیمانی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کیری نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کو عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے الحشد الشعبی کو فوج میں شامل کرنے کے فیصلے پر تشویش ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ داعش کے خلاف جھڑپوں میں اس طرح کی تنظیموں کے لو گ شریک ہوں اور ایک بارپھر فرقہ وارانہ کشیدگی کی آگ بھڑکائیں۔

شیئر: