Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4نئے مصنوعی کیمیائی عناصر شامل کرلئے گئے

ٹوکیو..... کیمیائی عناصر کے پیریاڈک ٹیبل میں 4 نئے مصنوعی کیمیائی عناصر شامل کر دئے گئے ۔ جاپان ، روس اور امریکہ میں بنائے جانے والے ان کیمیائی عناصر کے سرکاری طور پر نام بھی رکھ د یئے گئے ۔ جاپان میں دریافت کئے جانے والے عنصر کا نام جاپانی نام پر نیہون رکھا گیا ہے جس کے معنی چڑھتے ہوئے سورج کی سر زمین ہے ۔ جاپان اور ایشیا میں دریافت کئے گئے اس تابکار عنصر کا نام پہلی مرتبہ جاپانیوں نے خود رکھا جو کہ اب کیمیائی عناصر کے پیریاڈک ٹیبل میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کاربن ، ہائیڈروجن اور نائیٹروجن وغیرہ قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں جبکہ دریافت شدہ تمام 104عناصر کے بعد جو عناصر دریافت ہوئے ہیں وہ مصنوعی ہیں اور لیبارٹری تجربات کے بعد بنائے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کیمیائی عناصر کا پیریاڈک ٹیبل دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں کیمسڑی کے مضمون میں پڑھایا جاتاہے ۔ 

شیئر: