Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران احوازپر ناجائز قبضہ ختم کرے، عالمی کانفرنس

تیونس۔۔۔۔تیونس میں عالمی کانفرنس کے شرکاء نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ احوازپر ناجائز قبضہ ختم کردے۔کانفرنس کا اہتمام یورپی عربین ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سینٹر نے الاحواز تحریک آزادی کے اشتراک سے کیا تھا۔اعلامیہ میں اس امرپر زور دیا گیا کہ احواز کے لوگوں کے مسئلے کی بین الاقوامی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔جلاوطن حکومت کے اعلان میں تعاون کیا جائے گااور بین الاقوامی قانونی نظام کے تحت احواز کے عرب عوام کو حق خود اختیاری دلانے کی حمایت کی جائے گی۔کانفرنس کے شرکاء نے عرب ممالک سے اپیل کی کہ الاحواز کے مسئلے کو کورس میں شامل کریں اور عرب لیگ سمیت تمام عرب اداروں کے ایجنڈے پر یہ مسئلہ رکھا جائے۔ اس کانفرنس میں تیونس ، عرب اور دیگر ممالک کے ارکان پارلیمنٹ، وکلاء ، ماہرین ابلاغ ، مقامی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ مقررین نے احوازیوں کے حوالے سے ایرانی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اقدامات نسلی تطہیر کے دائرے میں آتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر فارسی اقوام کے علاقوں اور الاحواز میں انسانی حقوق کی نگرانی کا موثر نظام تیار کریں۔

شیئر: