Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تہہ ہونے والی عمارتوں کی تیاری

ماسکو ..... روسی انجینیئروں نے ایسی عمارتیں تیار کرنا شروع کردی ہیں جنہیں تہہ بھی کیا جاسکتا ہے اور پھر ایک بڑے سے ٹرالر میں رکھ کر کہیں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ یہ عمارتیں ایک یا دو منزلہ ہونگی ۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ عمارتیں خود بخود تہہ ہوسکیں گی اور اس میں انسان کو کوئی زیادہ محنت نہیں کرنا پڑیگی۔ روس کی ایک تعمیراتی کمپنی نے ایسے مکانات تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔ دور سے دیکھیں تو یہ مکانات عام گھروں کی طرح لگتے ہیں۔ انہوں نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح مکانات تہہ ہورہے ہیں۔اس کے بعد ٹرک پر رکھے ان مکانات کو لیجایا جارہا ہے۔ یہ مکانات نہ صرف رہائش کے قابل ہیں بلکہ اس میں دفاتر، ٹورسٹ سینٹر اور گودام بھی قائم کئے جاسکتے ہیں۔ ایک منزلہ مکان1500مربع فٹ پر جبکہ 2منزلہ مکان 2690مربع فٹ پر ہے۔ انجینیئز داہر سیمونوف کو یقین ہے کہ ٹرالر پر بنے یہ مکان ہی ہاوسنگ کے بحران کا حل ہیں۔ مکان کی دیواریں لکڑی کی ہیں جو 15سینٹی میٹر موٹی ہیں لیکن انہیں اسٹیل کی پلیٹیں ڈال کر مضبوط بنایا گیا ہے۔ اس عمارت میں خود کار ڈیزل جنریٹر ہے جبکہ بجلی اور پانی کا نظام بھی تاہم یہ مکان سستے نہیں ہیں۔ انکی قیمت ساڑھے 3لاکھ یورو سے ساڑھے 4لاکھ یورو (2لاکھ 80ہزار پونڈ سے 3لاکھ 60ہزار پونڈ) تک ہے۔ وڈیو دیکھنے والوں نے ٹرالر پر رکھی اس عمارت پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے سفر آسان ہوگا جبکہ کئی افراد نے اس امر پر حیرت ظاہر کی ہے اور استفسار کیا کہ آیا یہ مکانات رہنے کے قابل بھی ہیں؟

شیئر: