Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمان کو علاج کیلئے ہند کا ویزا مل گیا

 قاہرہ ..دنیا کی سب سے وزنی مصری خاتون ایمان احمد کو علاج کے لئے وزیر خارجہ شسما سوراج کی مداخلت پر ہند کا ویزا مل گیا ۔قاہرہ میں ہندوستانی سفارتخانے نے ویزے کے لئے ایمان کی درخواست مسترد کرد ی تھی۔ ممبئی میں موجود ایمان کی ڈاکٹر نے ٹوئٹر پر میڈیکل ویزے کے اجراءکے لئے وزیر خارجہ شسما سوراج سے درخواست کی جس پر جواب ملا یہ معاملہ میرے نوٹس میں لانے کاشکریہ ۔ویزے کی اجراءمیں یقینا مدد کر سکیںگے۔ اس ٹو ئٹ کے چند گھنٹوں کے اندر ویزا جاری کردیاگیا ۔اب ایمان احمد علاج کے لئے ہند جاسکے گی۔ واضح رہے کہ 36سالہ ایمان کا وزن نصف ٹن(500کلو گرام ہے)اور وہ پچھلے25برس سے اپنے گھر سے باہر تک نہیں نکل سکی۔ اسے اپنے بستر سے ہلنا بھی مشکل ہے۔ تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن کے باعث ایمان کو پرائمری میں ہی اسکول چھوڑا پڑا تھا ۔

شیئر: