Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے فوجی کیمپ پر خود کش دھماکہ،50ہلاک

عدن.. عدن میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے میں50 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔ذرائع کے مطابق خود کش بمبار نے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب السولہ بن ملٹری کیمپ میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑایا جہاں سیکڑوں فوجی اہلکار اپنی تنخواہ لینے کے لئے موجود تھے۔داعش کی نیوز ویب سائٹ پر جاری بیان میں وا قعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا کہ داعش کے ایک رکن نے خود کش دھماکا کیا جہاں یمنی فوج کے اہلکار جمع تھے۔رواں برس اگست میں بھی عدن میں فوجی مرکز پر داعش کے خود کش حملے میں 71 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری بھی شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔

شیئر: