Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی معاہدہ منسوخ ہوا تو عالمی جنگ چھڑجائے گی، ایران

لندن۔۔۔ایران وزیردفاع حسین دہقان نے واضح کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے ایٹمی معاہدہ منسوخ کیا تو عالمی جنگ چھڑ جائے گی۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ جو جنگ چھڑے گی وہ اسرائیل اور خلیجی ممالک کو تباہ و برباد کردیگی اور ممکن ہے یہ جنگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔ ایرانی وزیر دفاع نے ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ’’مہر‘‘کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ دشمن غلط مفروضوں پر ہمارے اوپر جنگ تھوپنا چاہتے ہیں۔ اس قسم کی جنگ کا مطلب اسرائیل کی تباہی کی صورت میں برآمد ہوگا اور پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ۔ یہ درست ہے کہ ٹرمپ سرمایہ کار شخص ہیں لیکن ان کے منتخب کئے ہوئے معاونین ہوسکتا ہے کہ ان کیلئے مختلف راستہ ڈیزائن کردیں اور یہ بات تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سرمایہ کار کی حیثیت سے ہر شئے کو ڈالر میں تولتے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ ہمارے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کرینگے۔

شیئر: