Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی حکومت کے مخالفین کے ٹرمپ سے رابطے

بیروت۔۔۔۔۔شامی نظام حکومت کے مخالفین نے امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ کی ٹیم اور ان کی انتظامیہ میں اعلیٰ عہدوں کیلئے نامزد شخصیات سے رابطے شروع کردیئے۔ بشارالاسد کے مخالفین نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ دراصل وہ لوگ شامی بحران کے حوالے سے امریکہ کی اہمیت کی بابت اپنے تصور سے امریکہ کی نئی قیادت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کی ٹیم کو اس حقیقت سے بھی مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ شامی نظام حکومت کے مخالفین شام کے حوالے سے روس اور امریکہ کے درمیان قربت کے مخالف نہیں بلکہ حامی ہیں بشرطیکہ اس کے نتیجے میں شام ایران کا اثر ونفوذ ختم ہو۔بشار کے مخالفین نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کرکے ان امور پر زوردیا۔ ابوحطب نے شرق الاوسط کو بتایا کہ شامی حکومت کے مخالف وفد نے واشنگٹن کا دورہ اسی مقصد کیلئے کیا تھا۔

شیئر: