Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کھلاڑیوں کی ریکارڈ ساز اننگز

کارکردگی کے لحاظ سے موجودہ قومی ٹیم میں یونس خان وہ واحد کرکٹر ہیں جن کی برطانوی سرزمین پر ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی سب سے بہتر اور کسی حد تک متاثر کن بھی ہے، یونس خان نے 2001 سے گزشتہ سال تک انگلینڈ میں مجموعی طور13 میچوں کی24 اننگز میں 45کی رن اوسط سے1086اسکور کر رکھیں ہیں،ان کاانگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی اسکور 173 رنز ہے، انہوں نے تین سنچریاںاور چار نصف سنچریاں بھی اسکور کیں ۔
دوسرے نمبر پر محمد حفیظ ہیں جنہوں نے گزشتہ 13برسوں پر محیط انگلینڈ کے خلاف اپنے کیریئر میں 7 میچوں کی 13اننگز میں 665 رنز بنائے، ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں بھی ان کے کھاتے میں شامل ہیں تاہم ان کا رنز اوسط 55.41 کا ہے جو موجودہ پاکستانی کرکٹرز میں سب سے اچھا ہے قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق انگلینڈ کے خلاف کارکردگی کے لحاظ سے تیسرے کامیاب اور تجربہ کار بیٹسمین ہیں جنہوں نے 2012 سے گزشتہ سال تک کے دوران انگلینڈ کے خلاف چھ میچوں میں 532 رنز اسکور کئے، ان کا رن اوسط 48.36 بنتا ہے جبکہ ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریاں بھی قومی ٹیسٹ کپتان نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف اسکور کر رکھیں ہیں۔شائقین اور ان کے مداحوں کو اس اہم سیریز میں مصباح الحق سے اہم اور کلیدی کردار ادا کرنے کی امید ہے۔ اسد شفیق پاکستان ٹیم کے ابھرتے ہوئے ٹیسٹ بیٹسمین ہیں ،جن کو بیٹنگ تکنیک کے لحاظ سے بیٹنگ آرڈر میں مستند لیکن اہم مقام دیا جاتا ہے۔ 2012 سے گزشتہ سال تک کے دوران اسد شفیق نے انگلینڈ کے خلاف چھ میچز کھیلے، 44.81 کی رن اوسط سے انہوں 493 رنز اسکور کئے جس میں 107کسی بھی میچ میں ان کا بہترین انفرادی اسکور ہے،ان کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں اسٹرائیک ریٹ 46.72 ہے، انگلینڈ کے خلاف اس اہم ٹیسٹ سیریز میں اسد شفیق سے شائقین کے ساتھ ساتھ ماہرین و ناقدین بھی کو عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔

شیئر: