Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اور سنجے کی دوستی میں کڑواہٹ

ممبئی ..... سلمان خان اور سنجے دت دونوں ہی بالی وڈ کے سپر اسٹار ہیں اور دونو ں ہی ہمیشہ کہتے رہتے ہیں کہ وہ اچھے دوست ہیں۔ ایک مرتبہ تو سلمان نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ ایک شاندار تقریب اسی وقت کرینگے جب سنجے دت جیل سے رہائی حاصل کریں گے تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کی دوستی میں کڑواہٹ آگئی ہے۔ ابھی حال ہی میں ایک تقریب کے دوران سنجے سے ایک شو میں سوال کیا گیاکہ وہ سلمان کے بارے میں کوئی ایک لفظ کہیں تو سنجے نے فوری کہا”مغرور“۔ افواہیں ہیں کہ دونوں اداکاروں میں کچھ عرصہ سے ناچاقی ہے۔ اس سال فروری میں سنجے دت جیل سے رہا ہوئے تھے تب سے اب تک سلمان نے ان سے ملاقات تک نہیں کی۔ مغرور کہنے کے بعد اب ان دونوں میں خلیج وسیع ہوگی۔

شیئر: