Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، اسرائیل مخالف قرارداد کو ویٹو کرے، نتنیاہو

تل ابیب۔۔۔۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے ٹویٹر کے پیغام میں کہا ہے ’’امریکہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیل مخالف قرارداد کو ویٹوکرے‘‘۔نتنیا ہو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبادکاری کی اسرائیلی سرگرمیوں کی مذمت اور آبادکاری کے عمل کو منجمد کرنے کے فیصلے کو ویٹوکرنے کیلئے کہا ہے۔ پروگرام کے مطابق آج کسی وقت سلامتی کونسل میں مذکورہ قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ ہوگی۔سفارتکاروںکے مطابق قرارداد کا مسودہ مصرنے تقسیم کیا۔ وائٹ ہاؤس نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ بعض سفارتکاروںنے امید ظاہر کی کہ باراک اوباما ووٹنگ میں حصہ نہ لیکر اس کارروائی کی اجازت دینگے۔قرارداد کی منظوری کیلئے 2بنیادی شرطیں ہیں۔ ایک یہ کہ حمایت میں 9ووٹ آئیں ، دوم امریکہ فرانس اور روس ، برطانیہ اور چین اسے ویٹو نہ کریں۔

شیئر: