Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنگل ، سلطان سے زیادہ اچھی ہے، سلمان

نئی دہلی.... سلمان خان ، جوہی چاولہ اور سوناکشی سنہا جیسے ہر دلعزیز فلمی ستاروں نے عامر خان کی فلم ”دنگل‘ ‘کو بہترین بتایا ہے ۔ جمعہ کو ریلیز ہونے والی یہ فلم سچی کہانی پر مبنی ہے۔عامر نے فلم میں گیتا پھوگٹ کے والد اور سابق قومی کشتی چیمپیئن پہلوان مہاویر پھوگٹ کا،جو اپنی بیٹیوں کو کشتی کے داو پیچ سکھاتے ہیں، کردار ادا کیا ہے۔سلمان خان نے کہا کہ ان کے خاندان والوں نے دنگل دیکھی اور انہیں یہ فلم ”سلطان“ سے زیادہ اچھی لگی۔عامر کو میں ذاتی طور پر بہت پیار کرتا ہوں لیکن پیشہ ورانہ زندگی میں وہ مجھے ناپسند ہیں۔جوہی چاولہ نے ٹویٹ کیا” شاباش عامر! کتنی بہترین فلم بنائی ہے ۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ آپ اپنی فلموں کا انتظار کراتے ہیں ۔یہ بالکل صحیح ہے عامر خان کو اس شاندار فلم کی مبارکباد۔

شیئر: