Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرض واپسی کے مطالبے پر دوست کا قتل

نئی دہلی۔۔۔دہلی میں 26سالہ تاجر کو اس کے 2دوستوں نے قتل کردیا۔الزام ہے کہ دونوں نے پون باٹلا کو ماڈل ٹاؤن علاقے سے ہونڈا سٹی کار سمیت اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا۔ قتل کو حادثے کی شکل دینے کیلئے لاش دہلی کے بیرونی علاقے سے گزرنے والی شاہراہ پر پھینک دی۔پولیس نے 100سے زائدسی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج اور موبائل کالز کی چھان بین کے بعد قتل کی گتھی 24گھنٹے میں سلجھاتے ہوئے پون کے 2دوستوںنتن اور منّو کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ پون نے انہیں 2لاکھ 35ہزار روپے قرض دیئے تھے۔ قرض کے مطالبے کے بعد دونوں نے پون کو قتل کردیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف قتل کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -مظفر پور :شیلٹر ہوم زیادتی کیس کے ملزم برجیش کو پٹیالہ جیل بھیجنے کا حکم
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: