Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ اور گووندہ میں ٹویٹر پر پیغامات کا تبادلہ

ممبئی ...... اداکار شاہ رخ نے کہا ہے کہ گووندہ انکے لئے انسپائریشن کا باعث بنے۔ گووندہ نے جو اس ماہ کے شروع میں ٹویٹر سے وابستہ ہوئے ہیں اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شاہ رخ کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ فلم ”رئیس “ کے اداکار نے فوری طور پر اس کا جواب بھی بھیجا۔ کنگ خان نے ٹویٹ کیا کہ ”بہت بہت شکریہ گووندہ ،ہیرو نمبر ون بھیا، کیسے ہو آپ، آپ میرے لئے انسپائریشن ہو، لو یو“ ایک دوسرے سے محبت کا یہ انداز یہیں پر ختم نہیں ہوا۔ گووندہ نے ایک بار پھر شاہ رخ کے اس محبت بھرے پیغام کا جواب دیا اور کہا کہ ” آپ کے محبت بھرے جذبات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، آپ ہمیشہ ہی میری والدہ کے فیورٹ رہے ہو، کیا یہ بات اچھی نہیں؟“ 
 

شیئر: