Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیڑھ ارب روپے کی چرس برآمد

کراچی:  پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پسنی چیک پوسٹ کے عملے نے شادی کور کے مقام پر کارروائی کی۔ اس دوران ہزار کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی گئی جسے اسمگلنگ کے لیے پہاڑوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات ملک سے باہر اسمگل کی جانی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔  منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - عدالت نیب کو میری گرفتاری سے روکے‘ قائم علی شاہ
 

شیئر: