Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی صدر کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات

بغداد۔۔۔۔۔عراقی صدر فواد معصوم نے کویت میں وزیر اعظم کے نائب او ل و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر عراقی اسپیکر ڈاکٹر سلیم الجبوری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کویت اور عراق کے تعلقات ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر رونما ہونیوالی تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ الصباح نے بتایا کہ دونوں ملک 49معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے امن و امان ، صنعت و ثقافت اور فضائی نقل و حمل کے حوالے سے مزید 4معاہدے کئے۔

شیئر: