Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے دت ٹوٹل دھمال میں کام کریں گے

نئی دہلی..بالی ووڈ اداکار سنجے دت دھمال کے تیسرے ایڈیشن میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ اندرا کمار ’دھمال‘ فرنچائز کی اگلی فلم، ’ ٹوٹل دھمال‘ پر کام شروع کر رہے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے اپنی ٹیم سے اچھی کامیڈی پر مبنی کہانیاں طلب کی ہیں۔ انہیں فلم کی کہانی پسند آتی ہے تو وہ فلم کی شروعات کر سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ2 فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے سنجے دت تیسری فلم میں بھی نظر آئیں گے۔ سنجے دت کے ساتھ دھمال میں ساتھ نظر آ چکے رتیش دیش مکھ اور ارشد وارثی کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ٹوٹل دھمال کی شوٹنگ آئندہ سال کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے۔ 

شیئر: