Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے سرحدیں بند کردیں

ڈھاکا۔۔۔۔۔۔بنگلہ دیشی حکام نے میانمار میںروہنگیا مسلم پناہ گزینوں کے ملک میں داخلے کو روکنے کیلئے سرحدیں بند کردیں۔ تقریباً 50ہزار روہنگیا کے مسلمان میانمار سے فرار ہوکر بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی دفتر خارجہ نے میانمار کے سفیر کو طلب کرکے روہنگیاکے دسیوں ہزار مسلمانوں کے فرار کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دریں اثنا بنگلہ دیشی حکام نے غیر قانونی مقیم میانمار کے تمام شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے وطن واپس چلے جائیں ان میں 3لاکھ روہنگیا کے مسلمان شامل ہیں۔بیشتر مفرور غیر منظم علاقوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

شیئر: