Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کی جیل میں مرنے والے80 ہوگئے

ایمیزون...برازیل کی جیل میں منشیات فروش گروہوں کے درمیان خونی تصادم میں مرنےو الے قیدیوں کی تعداد80 سے تجاوز کرگئی۔واقعہ برازیل کے جنگل ایمیزون کے قریب واقع شہر کی جیل میں پیش آیا جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود تھے۔ حکام کے مطابق جیل میں پانی کی فراہمی بند تھی ،پانی کی کمی کے مسئلے پر تصادم ہوا ، خونریز ہنگامے کے دوران جرائم پیشہ افراد نے اپنے مخالفین کے سر کاٹ کر ان کی لاشیں جیل کی کھڑکیوں سے باہر پھینک دیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تصادم کے بعد جیل میں قیدیوں کی خون آلود لاشیں موجود ہیں۔ پولیس اہلکار جیل میں سرچ آپریشن کررہے ہیں۔
 

شیئر: