Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر :بچوں کے اغوا میں اضافہ

قاہرہ .... مصر میں کم عمر بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کو سزائے موت دینے کا قانون نافذ کیا جائے ۔ مصری ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اغوا ہونے والے بچوں میں زیادہ تر لڑکے ہیں جن کی عمر5 برس کے قریب ہوتی ہے ۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ منظم گروہ اس سرگرمی میں ملوث ہو سکتا ہے ۔ 
 

شیئر: