Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا،4ہلاک

استنبول ....ترکی کے شہر ازمیر میں خود کش حملہ ناکام بنا دیا۔ 2حملہ آور وں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ازمیر شہر کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ حملے کی نوعیت اور دہشت گردوں کی شنا خت کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ حملہ کرد علیحدگی پسندوں نے کیا۔ عدالت کے باہر چیک پوسٹ پر پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں نے گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا ۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے مقام سے ایک اور گاڑی ملی ہے جس میں مزید اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حملہ آور کسی بڑی کارروائی کا منصوبہ رکھتے تھے۔واضح رہے کہ ترکی میں سال نو کے جشن کے موقع پر بھی ایک نائٹ کلب میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 39 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔حملہ آور کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔ البتہ گزشتہ روز پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ازمیر میں کارروا ئیوں کے دوران 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق مبینہ طور پر داعش سے ہے۔ وہ وسط ایشیائی اور شمالی افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔گزشتہ 18 ماہ سے ترکی میں دہشت گردی کے واقعات اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: