Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹارکٹیکا میں برفانی تودہ ٹوٹنے لگا

  لندن .... عالمی سطح پر بڑھتا ہوا درجہ حرارت ماحولیات کے حوالے سے دنیا بھر کیلئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے اور سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ درجہ حرارت اب انٹارکٹیکا میں موجود دنیا کے 10بڑے برفانی تودوں میں سے ایک تودے کی تباہی کا سبب بن گیا ہے اور یہ تودہ ٹوٹ کر دوسروںسے الگ ہونے والا ہے۔ لارسن سی نامی اس تودے میں طویل عرصے سے موجود شگاف اچانک بڑھنے لگا تھا ۔ اس20کلومیٹر لمبے ٹکڑے نے برفانی تودے کو 5ہزار کلو میٹر لمبے برفانی خطے سے جوڑا ہوا تھا۔ لارسن سی انٹارکٹیکا کے انتہائی دور دراز شمالی حصے میں واقع ہے اور اسکی موٹائی 350میٹر بتائی گئی ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ برفانی تودہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا تو مستقبل میں پورے شمالی انٹارکٹیکا کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے ماحول پر بدترین اثرات مرتب ہونگے۔ ماہرین کے مطابق ماحولیاتی حرارت پڑنے سے لارسن سی کے شگاف میں بڑھوتری کا عمل تیز ہوا لیکن ابھی اس حوالے سے شواہد پر تحقیق جاری ہے۔ اس تودے کے ٹوٹنے کے بعد اگر شمالی خطے کی برف پگھل کر سمندروں میں شامل ہوجائے تو دنیا بھر میں سطح سمندر 10میٹر تک بڑھ جانے کا خطرہ ہے ۔

شیئر: