Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی برداشت نہیں کرینگے، محمود عباس

القدس۔۔۔۔۔فلسطینی صدر محمود عباس نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ تل ابیب سے امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی سرخ نشان کو عبورکرنے کے مترادف ہوگی، فلسطینی اسے برداشت نہیں کرینگے۔ بیت لحم کے قریب بیت ساحور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تل ابیب سے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی بابت متعدد بیان سن چکے ہیں ، اول تو اس طرح کے بیانات درست نہ ہوں اور اگر واقعی اس طرح کے بیانات دیدیئے گئے ہیں تو ان پر عملدرآمد نہ ہو تاہم امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کیا گیا تو مشرق وسطیٰ امن عمل بند گلی میں داخل ہوجائے گا ۔انہوں نے امریکہ کے منتخب صدر ٹرمپ کو دورہ فلسطین کی دعوت دی اورکہاکہ آئندہ برس بیت لحم آمد کیلئے مدعو کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تشدد کو مستردکرتے ہیں ، دہشتگردی کے مخالف ہیں۔

شیئر: