Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور دھرنا دیں گے، شیخ رشید

 لاہور... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ جو مرضی کرلیں نوازشریف 2018 میں نہیں ہوں گے۔ میں نے کہا تھا کہ قربانی ہوگی لیکن قصاب ہی بھاگ گیا۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہ حکومت روز نئے نوٹ چھاپ رہی ہے۔ ملکی قرضے میں 900 ارب روپے کا اضافہ کر دیا ۔ملک میں کرپشن کا راج ہے۔ کرپشن نہ ہو تو ہر سال نیا سی پیک بن سکتا ہے۔ اگر ضرورت پڑی توایک اور دھرنا دیں گے، قوم اس کے لئے تیار رہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پانا مہ کیس میں (ن) لیگ نے جعلی دستاویزات پیش کی ہیں لیکن سپریم کورٹ کرپشن کے خلاف دیوار ِچین ہے۔ عدا لت کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول کریں گے ۔اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بلاول پر بھاری نہ ہوتے تو گرینڈ الائنس بن جاتا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ایک شخص بھی گرفتار ہوا تو لائن لگ جائے گی۔سار چور اکھٹے ہوگئے ،عوام کو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔

شیئر: