Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں اقلیتی ووٹ 30لاکھ ہوگئے

اسلام آباد..... پاکستان میں اقلیتی ووٹروںکی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق اقلیتوں کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 29 لاکھ 90 ہزار ہے ۔ 2013 ءکے عام انتخابات میں یہ تعداد 27 لاکھ 70 ہزار تھی۔پاکستان میں ہندو بڑی اقلیت کے طور پر موجود ہیں انکے ووٹروں کی تعداد 14 لاکھ 90 ہزار ہے جو پاکستان میں موجود غیر مسلموں کا تقریباً نصف ہے۔وہ زیادہ تر سندھ میں آباد ہیں۔عیسائی پاکستان میں دوسری بڑی اقلیت ہیں۔ مجموعی رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار ہے۔پاکستان میں موجود احمدی ووٹروں کی تعداد 119749 ہے جس میں پنجاب میں 101156، سندھ میں 14855، اسلام آباد میں 2134، خیبرپختونخوا میں 1140، بلوچستان میں 451 اور فاٹا میں 13 ہے۔ملک میں سکھ ووٹروں کی مجموعی تعداد 6193 ہے ۔
 

شیئر: