Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ ’ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھیں، جن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔‘ (فوٹو: سکرین گریب)
موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا دیا گیا ہے۔
جمعرات کو علاقہ مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت نے گرفتار خاتون فرح کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ فرض نامی اس خاتون کو گذشتہ روز دارالحکومت اسلام اباد سے راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
ان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی، تلخ کلامی اور گاڑی دوڑانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں دو جنوری کو تھانہ نصیرآباد میں درج ہوا تھا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ ’ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھیں، جن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔‘
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمہ کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
نصیرآباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

شیئر: