Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھرنے سے ملکی تقدیر بدل چکی ہے،عمران خان

بہاولپور... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے دھرنے کے بعد سے ملک کی تقدیربدل چکی ہے، دھرنے ے قوم میں شعور پیدا ہو چکا ہے۔ پانامہ کیس پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا ۔اس کیس میں انصاف مل گیا تو پاکستان بدل جائے گا۔بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جواب دینا ہے کہ مریم نواز کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا۔ جو شخص جس شعبے میں محنت کرتا ہے اس کا ماہر ہوجاتا ہے۔ نوازشریف نے 30 سال کرپشن میں اتنی محنت کی کہ وہ اس میں ماہرہوگئے۔پانامہ میں ٹیکس کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جایا گیا۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن جو مرضی کرلیں سونامی سے وہ نواز شریف کو بچاسکیں گے نہ خود کو ۔انہوں نے کہاکہ پورے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا 57 فیصد لاہور پر خرچ ہوتا ہے۔جنوبی پنجاب کے لوگ پیچھے رہ گئے۔ملتان میں میٹرو بس پیسہ کمانے کے لئے بنائی جار ہی ہے۔ کرپشن سے قوم غریب ہوگئی

شیئر: