Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری دستاویزات میں زندہ مصری مردہ قرار

قاہرہ ۔۔۔ مصری باشندہ شناختی کارڈ تجدید کروانے گیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ سرکاری کمپیوٹر میں اسے مردہ لکھ کر فائل بند کر دی گئی ہے ۔ ادارے کے اہلکارکا کہنا ہے کہ وہ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کرے ۔ العربیہ نیٹ کی خبر کے مطابق مصطفی عبداللطیف نامی مصری باشندے کو اس وقت شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب قومی شناختی کارڈ کے ادارے کے اہلکار نے اسے مردہ بتاتے ہوئے اسکا کارڈ تجدید کرنے سے انکا ر کر دیا ۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ادارے سے اپنی موت کا تصدیق نامہ حاصل کیا تو معلو م ہوا کہ ادارے کے ریکار ڈ کے مطابق اسکا انتقال 25 نومبر 2015 کو ہوا اسماعیلیہ میں ہوا جبکہ اسکا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی اسماعیلیہ گیا ہی نہیں ۔ مصطفی نے ادارے سے اپنی موت کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے تھانے میں رجوع کیا جہاں اسے کہا گیا کہ وہ اپنا پرانا ریکار ڈ پیش کرے جس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔ مصطفی کا کہنا تھا کہ وہ کئی دن سے ادارے کے چکر کاٹ رہا ہے اگر انکی جانب سے کمپیوٹر انٹری میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ اسکا ذمہ دار نہیں ادارے کو چاہئے کہ وہ اس غلطی کو درست کریں اور اسے مزید پریشان ہونے سے بچائیں ۔ 

شیئر: