Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوبز نہیں چھوڑ رہا، ارشد خان

اسلام آباد ...... اسلام آباد کے چائے اسٹال سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے ارشد خان کو جھوٹی خبروں اور افواہوں کا سامنا ہے۔ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ارشد خان اداکاری کے کیریئر کو چھوڑ کر واپس چائے کے اسٹال پر جارہے ہیں، جس کی وجہ ان کے خاندان کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب ارشد خان کی گلوکارہ مسکان جے کے ساتھ ایک میوزک وڈیو ریلیز ہوئی۔ ایک انٹرویو میں ارشد خان نے بتایا کہ اب بھی کام کررہا ہوں۔ شوبز نہیں چھوڑ رہا۔ تاہم رشتہ دار میوزک وڈیو کے حوالے سے ناراض ضرور ہیں۔ ارشد خان کے ماموں نے بھی تصدیق کی کہ آنے والی فلم ”کبیر“ میں ضرور کام کرینگے۔ ارشد خان کے مطابق وہ پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں جب میں کچھ بن جاونگا تب کچھ اچھا ضرور کرونگا ضرورت مندوں کی مدد کرونگا اور ملک کا نام روشن کرونگا۔
 

شیئر: