Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھریما تلی فلمساز بن گئیں

نئی دہلی....بالی ووڈ اداکارہ مدھریما تلی اب فلمساز بننے جا رہی ہیں۔ مدھریما تلی نے اکشے کمار کے ساتھ فلم’بے بی‘ میں کام کیا ہے۔ مدھریما ٹی وی سیریل میں شہرت حاصل کرنے کے بعد فلموں میں بھی اپنی موجودگی کا احساس کرا چکی ہیں۔ ویسے مدھریما ایسی پہلی اداکارہ نہیں ہیں جو اداکارہ سے فلمساز بننے جا رہی ہیں، اس سے پہلے پرینکا چوپڑا سے لیکر انوشکا شرما تک فلم ساز بن چکی ہیں۔ مدھریما تلی ایک شارٹ فلم بنانے جا رہی ہیں۔ فلم کا نام ’میرا ایک مذہب‘ ہوگا۔ اسکرپٹ اور ہدایتکار مدھریما کے بھائی سری کانت تلی کی ہے۔ سیریل ’کم کم بھاگیہ ‘ میں کام کر چکی مدھریما اب فلم ’نام شبانہ‘ میں بھی نظر آنے والی ہیں۔ 
 

شیئر: