Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کو طلب کیا جائے ،سپریم کورٹ میں درخواست

 اسلام آباد.... پانامہ کیس کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے ایک درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں اب تک کی گئی بحث میں وزیراعظم نواز شریف موضوع بحث ہیں۔پانا مہ کیس میں تمام انگلیاں وزیراعظم اور ان کے خاندان کی طرف اٹھ رہی ہیں۔ ملک سے باہر رقوم منتقل کرنے کے بارے میں وزیراعظم ہی صحیح بتاسکتے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عظمیٰ وزیراعظم کو طلب کرے۔

شیئر: