Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مایا وتی نے ایودھیا سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیدیا

لکھنو... یوپی میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ۔ سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کرنا شروع کردیا ۔ ضلع فیض آباد میں واقع ہندوو¿ں کےلئے قابل احترام اجودھیا کے اسمبلی حلقے سے برسوں بعد بی ایس پی نے ایک مسلم امیدوار کو انتخابی میدان میں اتاراہے۔ 1980ءکے بعد کسی بھی سیاسی پارٹی نے اس حلقے سے کوئی مسلم امیدوار کھڑا نہیں کیا لیکن بی ایس پی کی سپریمو مایاوتی نے بزمی صدیقی کو اپنی پارٹی کا امیدوار بناکر اس روایت کو توڑ دیا ۔ بی ایس پی نے اس مرتبہ ریاستی اسمبلی کا الیکشن جیتنے کےلئے سب سے زیادہ مسلم امیدوار اتارے ہیں ۔ ریاست میں 149حلقے ایسے ہیں جہاں مسلمان فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔ ان حلقوں میں سے 50میں بی ایس پی کے مسلمان امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔ بزمی صدیقی بھی اجودھیا اسمبلی حلقے سے پہلی بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ وہ اس حلقے سے بی ایس پی کے دلت ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوجائیں۔ اس کے علاوہ اس حلقے سے حکمران سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے کبھی کسی مسلمان کو امیدوار نہیں بنایا۔

 

شیئر: