Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ون ڈے ،پاکستان کو جیت کیلئے269 رنز کا ہدف

برسبین... پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو269 رنز کاہدف دیا ہے میتھیو ویڈ نے سنچری اسکور کی۔ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر خود بلے بازی کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا۔محمد عامر نے ابتدا میں عمدہ اسپیل کرایا پانچویں اوور میں وارنر کی وکٹ حاصل کی۔ اگلی گیند پر عامر نے اسٹیون اسمتھ کو آوٹ کر دیا۔ بعد ازاں ٹریوس ہیڈ اور کرس لن نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا دیا ۔ 52 پر حسن علی کی گیند کرس لن اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن عماد وسیم نے ان کی اننگز کا جلد خاتمہ کردیا۔مچل مارش بھی عماد وسیم کا شکار بنے ۔ 78 رنز پر آدھی آسٹریلین ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ میکس ویل نے 60 رنز بنا ئے حسن علی نے ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔جیمز فالکنر 5 رنز بنا کر محمد نواز کا شکاربنے۔آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 9وکٹ کے نقصان پر 268 رنز بنائے، میتھو ویڈ 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔ عماد وسیم اور محمد عامر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی ٹیم میں ایک عرصے بعد عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے۔ محمد حفیظ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

شیئر: