Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونچی چٹان سے گرنے والی خاتون محفوظ

ڈورسیٹ ..... برطانیہ میں خاتون 100فٹ اونچی چٹان سے سمندر میں گرنے کے باوجود محفوظ رہی اور اسے صرف معمولی خراشیں آئیں۔بتایا گیا ہے کہ ڈورسیٹ کاونٹی واقع اولڈ ہیری راکس کے نام سے مشہورعلاقے میں یہ خاتون سیر و تفریح کیلئے گئی ہوئی تھی۔ سمندر کے کنارے واقع ایک چٹا ن پر چڑھتے ہوئے وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور نیچے جاگری تاہم وہاں موجود افراد نے فوری طور پر امداد طلب کرلی۔ امدادی ہیلی کاپٹر او رلائف بوٹس نے اسے جلد ہی سمندر سے نکال لیا۔ ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسے ساوتھمپٹن کے اسپتال منتقل کردیا گیا اور اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
 

شیئر: