Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے قانون کے تحت کرایہ دار ماہانہ کرایہ ادا کرینگے، سعودی وزیر آباد کاری

  ریاض.... وزیر آباد کاری ماجد الحقیل نے واضح کیا ہے کہ نئے قانون کے تحت کرایہ دار ماہانہ کرایہ دیا کریں گے۔ عمارتوں کے مالکان کرائے کم پر مجبور ہونگے۔ طلب او ررسد کے درمیان توازن کے تحت انہیں ایسا کرنا ہوگا۔ وہ اتوار کو رہائشی پروگرام میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خالی مکانات نظر آرہے ہیں۔ اسکا اثر کرایوں پر پڑیگا۔ کرایوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے ماہانہ ہوگی۔ کرایہ داروں پر زیادہ بوجھ نہیں پڑیگا۔ انہیں سالانہ یا ششماہی قسطوں سے راحت ملے گی۔دریں اثناءوزارت آباد کاری نے مملکت کے تمام علاقوں میں مکانات کے حوالے سے 2لاکھ 80ہزار اسکیموں پر مشتمل پروگرام جاری کردیا۔ وزارت کا کہناہے کہ نجی اداروں کی شراکت سے ایک لاکھ 20ہزار مکانات مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔ یہ مختلف حجم کے ہونگے۔ افراد خانہ کی تعداد اور آمدنی کو مدنظر رکھ کر تیار کئے جائیں گے۔ آئندہ ماہ سے ایک سال کے اندر یہ کام انجام دیا جائیگا۔ 3برس کے اندر مکانات حوالے کردیئے جائیں گے۔ 75ہزار پلاٹ تعمیر کیلئے تیار ہیں۔ 85ہزار کو سرمایہ فراہم کیا جائیگا۔ یہ کام فروغ املاک فنڈ، بینک اور مالیاتی ادارے انجام دیں گے۔85ہزار سعودی شہری مکانات ملنے کے منتظر ہیں۔ سعودی عرب کے 12بینکوں میں سے 10اور 6مالیاتی اداروں میں سے 4کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا ہے۔کرائے پر اٹھے ہوئے مکانات 52فیصد ہیں۔

شیئر: