Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی کردستان حکومت نے ایرانی مطالبہ مسترد کردیا

بغداد۔۔۔۔۔عراقی کردستان کی حکومت نے سعودی سفارتخانہ بند کرنے کے ایرانی مطالبات مسترد کردیئے۔ کردستانی حکومت نے ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار کے اس بیان کو مکمل مسترد کردیا جس میں انہوں نے اربیل میں سعودی قونصل خانہ بند کرنیکا مطالبہ کیا تھا کردستانی حکومت نے اس مطالبے کو عراق اور علاقے کے اندرونی امور میں مداخلت قراردیا۔حکومت کے ترجمان نے کہا کہ سفارتخانے اور قونصل خانے ، عراق اور کردستان کے قوانین کے پابند ہیں۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی بھی قونصل خانے کو بند کرے۔

شیئر: