Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی کرکٹ کے کرسٹیانو رونالڈو ہیں، ناصر حسین

لندن... انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو کرکٹ کا رونالڈو قرار دیا۔ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں کوہلی کی بیٹنگ اور سنچری کے حوالے سے ناصر حسین نے کہاکہ جس طرح رونالڈو رئیل میڈرڈ کو مشکل صورتحال سے نکالنے اور کامیابی سے ہمکنا ر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اسی طرح ویراٹ کوہلی بھی ٹیم کی فتح میں بنیادی عنصر ثابت ہونے لگے ہیں۔ پہلے ون ڈے میں انتہائی دباو اور مشکل موقع پر اچھی بیٹنگ کے ذریعے انہوں نے نہ صرف بڑے ہدف تک رسائی میں اپنا حصہ ڈالا لیکن ٹیم کی کامیابی کی راہ بھی ہموار کردی۔ نوجوان بیٹسمین کیدار جادھو کی جانب سے بھی انہیں اس سلسلے میں بھرپور تعاون حاصل رہا۔دونوں نے مل کر انگلش ٹیم سے فتح چھین لی۔ 

شیئر: