Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیمور پیار و محبت کے ساتھ بڑا ہوگا،سیف

ممبئی .. بالی وڈ اسٹارسیف علی خان اور کرینہ کپور خان نے آخر کار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے بیٹے کانام تیمور رکھنے کا دفاع کیا ہے۔ سیف نے کہا کہ ترک حکمراں تیمور سے اچھی طرح واقف ہوں ۔ کسی کے نام پر نام رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی صفات بھی اسی شخص جیسی ہوںگی ۔ اگر معلو م ہوتا کہ تیمور نام رکھنے پر اتنا وایلا مچے گا تو نام رکھتے وقت ہی یہ اعلان بھی کر دیتا کہ اس نام کا کسی بھی زندہ یا مردہ شخص سے کوئی تعلق نہیں ۔سیف نے کہا کہ یہ نام مجھے اور کرینہ دونوں کو ہی بہت پسند آیا تھا۔ اس کے معنی لوہا ہیں۔ ہمارا بیٹاتیمور پیار ،محبت، امن و سکون اور عمدہ اقدار کے ساتھ بڑا ہو گا۔وہ ایک مہذب، متوازن اور روشن خیال شخصیت بن کر سامنے آئے گا۔

شیئر: