Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موصل آپریشن مکمل ہونے والا ہے ،عراقی کمانڈر

 بغداد...عراقی فوج کے سینئر کمانڈر نے موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن مکمل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔آپریشن کے آخری مرحلے میں عراقی فورسز نے موصل کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو کر کارروائی کا آغاز کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عراقی جنرل نے کہا کہ موصل کے مشرقی حصے میں حکومتی کنٹرول قائم ہوچکا تاہم شدت پسندوں کا صفایا کرنے کے لئے کچھ کام باقی ہے۔اہم علاقے اور اہم خطوط پر کام مکمل ہوچکا ۔ صرف شمالی حصے کے کچھ مقامات پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ داعش نے موصل پر کچھ سالوں سے قبضہ قائم کررکھا ہے عراقی فورسز ان کا قبضہ چھڑانے میں ناکام رہی تھیں۔

شیئر: