Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں میں غیر ملکی 5.5فیصد

ریاض۔۔۔۔وزارت شہری خدمات نے بتایا کہ سعودی عرب کے سرکاری اداروں میں غیر ملکی کارکنان کا تناسب 5.5فیصد ہے۔ مملکت کے سرکاری ملازمین کی مجموعی تعداد 1.299ملین ہے۔ ان میں غیر ملکی 70997ہیں ۔سرکاری ملازمین میں مردوں کی تعداد35994اور خواتین کی تعداد 35003ہے۔ سابق رکن شوریٰ ڈاکٹر محمد رضا نصراللہ نے بتایا کہ خلیج اور یورپی ممالک کے مقابلے میں سعودی عرب کے نجی اداروں میں مقامی شہریوں کی تنخواہیں بیحد کم ہیں۔عالمی بینک نے سعودی وزارت اقتصاد و منصوبہ بندی کے تعاون سے جائزہ تیار کرکے بتایا کہ نجی اداروں میں اوسط تنخواہ 6400ریال ہے۔ خلیجی ممالک میں مقامی شہریوںکی اوسط تنخواہ 15200ریال ہے۔ یورپی یونین کے ملکوں میں مقامی باشندوں کی ماہانہ اوسط تنخواہ 23600ریال ہے۔سعودی خواتین کی اوسط تنخواہ 3900، خلیجی ملازم خواتین کی تنخواہ 8700اور یورپی خواتین کی 15000ریال ہے۔ سعودی شہریوں کی نجی اداروں کی تنخواہیں جی سی سی ممالک کے مقابلے میں کم ہیں۔

شیئر: