Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اور کترینہ آسٹریا جائینگے

ممبئی .... فلم ”سلطان“ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفری اپنی نئی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں ایکبار پھر سلمان اور کترینہ کو ہیرو اور ہیروئن کے طور پر شامل کررہے ہیں۔ یہ فلم 2012ءمیں ریلیز ہونے والی ”ایک تھا ٹائیگر“ کا سیکوئل ہے۔ جو مارچ میں فلور پر جائیگی۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ کیلئے سلمان اور کترینہ آسٹریا جائینگے جہاں 15اپریل سے شوٹنگ شروع ہوگی۔ دونوں 5سال بعد کسی فلم میں حصہ لیں گے۔ ”ایک تھا ٹائیگر“ ایک ایسے ہندوستانی جاسوس کے بارے میں تھی جو ایک پاکستانی ایجنٹ سے محبت کرنے لگتا ہے۔
 

شیئر: