Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی آر ایس کے محمد اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

نور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدرظہیر الدین قادری نے جدہ میں ٹی آر ایس کے جنرل سیکریٹری محمد اعظم علی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تنظیم کے نائب صدر خالد حسین مدنی نے خیر مقدمی کلمات کہے اور اعظم علی کی شال پوشی کی۔
خالد حسین نے کہا کہ سوسائٹی کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بالعموم اور حیدرآباد میں بالخصوص لاوارث و غریب اشخاص کی تجہیز و تکفین کے علاوہ تدفین ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ سوسائٹی نے لاوارث اور غرباءکی نعشوں کے غسل اور تجہیز و تکفین کا انتظام کیا۔ 
خالد حسین نے حکومت تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ محمود علی کے نام یادداشت اعظم علی کو پیش کی جس میں حکومت تلنگانہ سے قبرستان کیلئے اراضی کے علاوہ ایک ایمبولینس فراہم کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔ 
معتمد عمومی محمد لیاقت علیخان نے کہاکہ حکومت تلنگانہ اقلیت دوستی کا ثبوت دے، اس سے اقلیتی طبقہ ٹی آر ایس سے مزید قریب تر ہوجائیگا۔ اعظم علی نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ وہ اس یادداشت کو ڈپٹی چیف منسٹر کے حوالے کر ینگے اور چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راوتک یہ پیغام پہنچائیں گے اس عظیم کار خیر کو انجام دینے کیلئے اپنی جانب سے بھی پوری کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ تدفین کیلئے زمین کا حصول انتہائی دشوار تر ہوتا جارہا ہے۔ تلنگانہ حکومت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ کمزور اور پست اقوام کی حتی المقدور مدد کرے امید ہے کہ وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو اس مسئلے پر ہمدردانہ غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تما م اراکین کو اس کار خیر کو جاری رکھنے میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
سوسائٹی کے نائب صدر خالد حسین مدنی، معتمد عمومی محمد لیاقت علیخان کے علاوہ مدد گار نائب صدر امداد علی، خازن منور علیخان اور اراکین عاملہ احمد محی الدین ، محمد اسلم افغانی اور احمد دانش نے بھی اعظم علی کا خیر مقدم کیا۔ تمام عہدیداران اور اراکین نے ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ارض مقدس پر ان لوگوں کے لئے دعا گو ہیں ۔ ٹی آر ایس کی حکومت فلاح و بہبود کی خدمات انجام دیتی رہے۔
******

شیئر: