Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چالاک کوا چاندی کا چمچہ لے اڑا

  ماسکو.... روس میں قائم دفتر میں کام کرنے والوں کو مذاق کی سوجھی تو انہوں نے سامنے نظر آنے والے کوے کو پریشان کرنے کا پروگرام بنایا اور دفتر کی کھڑکی کھول دی تاکہ کوا آسانی سے اندر آجائے۔ اسے سلائس دکھا کر ورغلانے کی کوشش بھی کی۔جیسے ہی کھڑکی کھولی گئی کوا اندر آگیا۔ کارکن اس وقت حیران رہ گئے جب سلائس کے بجائے کوا سامنے رکھا چاندی کا چمچہ لیکر اڑ گیا۔ اس موقع کی جو وڈیو جاری ہوئی اس سے پتہ چلتا ہے کہ کارکن اپنی دانست میں چالاکی کا مظاہرہ کرکے کوے کو پریشان کرکے بیحد خوش تھے مگر جب کوا اڑ گیا تو انہیں اپنی حماقت کا اندازہ ہوا۔ دفتری کارکنوں نے کوشش یہ کی کہ اسے جتنا بھی ستایا جائے کم ہوگا۔ وہ پورے دفتر میں اسے دوڑا کر پریشان کرتے رہے۔ کوا اچھل کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتا رہا ۔ اس نے مختلف جگہوں پر پڑی مختلف چیزیں بھی زمین پر گرا دیں ۔ یہ دلچسپ وڈیو ڈوڈو کے ذریعے فیس بک پر جاری کی گئی ہے۔
 

شیئر: