Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی ٹیکسی کے منصوبے پر کام کا آغاز

لندن ....... طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے خلا میں ٹیکسی چلانے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے آئی ایس ایس یا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چلانے کے لئے اسپیس لائنر کے نام سے خلائی ٹیکسی بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ تھری ڈی پرنٹر کے 600پارٹس کی تیاری کیلئے ایک چھوٹی کمپنی سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پارٹس انتہائی مضبوط قسم کے پلاسٹک سے تیار ہونگے اور انہیںہیکسل کارپوریشن میں بنایا جائیگا۔ نجی ملکیت کی ہیکسل کمپنی جلد ہی اس منصوبے پر ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریگی۔ مئی 2016ءمیں یہ کمپنی اس پروگرام کے لئے ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کا اعلان کرچکی ہے۔ ناسا کے ذرائع کے مطابق تھری ڈی پرنٹرز کے جو 600پارٹس بنائے جارہے ہیں ان میں استعمال ہونے والا پلاسٹک اسٹیل سے بھی زیادہ مضبوط ہوگا۔ واضح ہو کہ متذکرہ بالا اسٹار لائنز ان تین کیپسولز میں شامل ہے جس کےلئے ناسا نے بوئنگ سے 4ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیاہے۔

شیئر: