Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ اور عامر کی پہلی سیلفی

ممبئی ..... شاہ رخ خان اور عامر خان کی 25سال میں پہلی مرتبہ لی جانے والی سیلفی منظر عام پر آگئی۔ دونوں اداکار سفید لباس میں ملبوس ہیں اور انتہائی خوبصورت نظرآرہے ہیں۔ شاہ رخ نے یہ سیلفی ٹویٹر پر ڈالدی اور تحریر کیا کہ ہم ایک دوسرے کو 25سال سے جانتے ہیں اور پہلی مرتبہ ہم دونوں نے یہ سیلفی اتاری ہے۔ دونوں فنکار ایک صنعتکار اجے بجلی کی برتھ ڈے پارٹی میں موجود تھے۔ اس سے قبل کرن جوہر نے ان دونوں اداکاروں کی ایک تصویر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ڈالی تھی۔ شاہ رخ او ر عامر خان کی سلمان سے بھی گہری دوستی ہے۔ شاہ رخ نے حال ہی میں سلمان سے جھگڑے ختم کئے جس کے بعد ان دونوں کی دوستی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ اسی طرح عامر اور سلمان بھی گہرے دوست ہیں۔ عامر اور سلمان نے ماضی میں اپنی فلموں کی پروموشن مہم میں حصہ لیا تھا۔ یہ دونوں باکس آفس پر ہمیشہ کامیاب و کامران ہوتے ہیں۔ عامر نے اس سے قبل کرن جوہر کے شو میں اعتراف کیا تھاکہ بعض مراحل میں شاہ رخ کے ساتھ اختلافات بھی رہے ہیں۔دوسری طرف شاہ رخ ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ وہ فلمی صنعت میں نمبرون ہیں۔ حالیہ دنوں میں جب عامر کی فلم دنگل کو خوب پذیرائی ملی تو دوسری طرف شاہ رخ کی رئیس نے بھی باکس آفس پر خوب کمائی کی تاہم اس تصویر سے ان خانز کی زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز ہورہا ہے۔
 

شیئر: