Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ اپنی بہن ایزابیل کو لانچ کریں گی

 ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور انوشکا شرما کے بعد پروڈیوسر بننے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی پروڈکشن کی پہلی فلم میں اپنی بہن ایزابیل کو لانچ کریں گی۔ اس سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ سلمان خان اپنی پروڈکشن کی فلم سے ایزابیل کو لانچ کرنے والے ہیں اس میں ان کی بہن سونیا کیف بھی ہوں گی لیکن بعد میں یہ واضح ہو گیا کہ فی الحال سلمان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ۔ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ ا کوئی ایزا بیل کو بالی ووڈ میں کترینہ لانچ کر رہی ہیں۔ کترینہ اس وقت ایک ڈائریکٹر کے ساتھ مل کر فلم کا اسکرپٹ تیار کر رہی ہیں۔ جلد تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 

شیئر: